جموں //نٹرنگ تھیٹر جموں کی جانب سے ’لوک تنتر کا منتر ‘ڈرامہ پیش کیا گیا ۔اس ڈرامہ کا اصل مقصد نوجوانوں کو آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا ۔جموں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ووٹروں کو بیدار کرنے کیلئے ’متدان مہا اتسو ‘نامی بیداری مہم بھی شروع کی گئی ہے ۔اس ڈرامے میںرشوت خوری اور بد عنوانی کی وجہ سے پریشان ہوئے نوجوانوں کے غم و غصے کی عکاسی کی گئی ہے جن کو اپنے روشن مستقبل کی کوئی امید نہیں ہوتی ۔ان پریشان نوجوانوں کو ایک با شعور شخص سیاست دانوں کی وجہ سے پید ا شدہ حالات کو تبدیل کرنے کیلئے رائے مانگتا ہے لیکن ان کے ذہن میں کوئی بھی جواب نہیں ہوتا ۔نوجوانوں کی خاموشی کے بعد وہ شخص ان کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہندوستان نوجوانوں کا ہی ملک ہے اور وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکتے ہیں ۔اس ڈرامے میں ان لوگوں کی عکاسی بھی کی گئی ہے جو مفاد پرستی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ سیاستدارلوگوں میں بیداری نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی عمل سے فائدہ اٹھا نے کو شش کر تا ہے ۔اس ڈرامے میں وریندر شرما ،مینکاشی بھگت ،ابھینو شرما ،رشبھ آرتی ودیگر فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔