سانبہ//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور بہبود کسان نوین کمار چودھری نے جمعہ کو ضلع سانبہ کے سمبھ بلاک کا دورہ کیا اور یک روزہ کسان میلے و نمائش کا اِفتتاح کیا۔نوین کمار چودھری نے دیگر معززین کے ہمراہ مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا جس میں زراعت ، باغبانی ، پشو پالن ، غنچۂ ابریشم ، دستکاری ،کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز، ماہی پالن اور دیگر فارموں کی جدید مشینری شامل تھی ۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے عزم سے اضلاع کے ان دور دراز علاقوں میں بھی راستہ بنا رہی ہے جو زراعت اور اس سے وابستہ محکموں کے ذریعہ کئے جانے والے مستقل بیداری پروگراموں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کسانوں کو متنوع جدید سائنسی کھیتی باڑی کے لئے آتما نربھارت ، سی ایس ایس اور سی اے پی ای ایکس کے تحت مختلف سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی تاکید کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ پر زور دیتے ہوئے زراعت کو انتہائی منافع بخش کاروبار کی حیثیت سے ترقی دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔محکمہ کے حالیہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے نوین کمار چودھری نے کہا کہ اینمل ہسبنڈری ، شیپ ہسبنڈری غنچہ ٔ ابریشم ، باغبانی اور اس سے منسلک محکموں کی متعدد سکیموں کی سبسڈی اور ترغیب دینے والے حصے میں اضافہ اور آسان بنایا گیا ہے تاکہ کسانوں کو زراعت پر مبنی اکائیوں کی تنصیب اور ترغیب دی جاسکے اور دیگر دوسرے اَفراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوسکے۔