سرینگر /سرینگر کے مضافاتی علاقہ کنی پورہ، نوگام میں جمعہ کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے مقام پر ایک مقامی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی کے بیچ ہی نوجواان مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے اور فورسز کے ساتھ متصادم ہوئے۔
فورسز نے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس اور پیلٹ فائرنگ کا ا ستعمال کیا اور گولیوں کے کچھ راونڈ چلائے جس کے نتیجے میں تین افرادمعمولی طور زخمی ہوگئے۔ لیکن شبیر احمد ولد محمد اشرف ساکنہ چکاپورہ،کنی پورہ کو زخمی حالت میں صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق شبیر کو گولی لگی ہے اور اس کا آپریشن کیا جارہا ہے۔