سرینگر// سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کل پہرو چوک نوگام میں ایک 2منزلہ عمارت کو سیل کیا ۔ایس ڈی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمارت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے تعمیر کی گئی تھی اور ایس ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے منگل کو اس عمارت کو سیل کیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہاں 2منزلہ رہایشی مکان کو تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس کے بدلے تجارتی عمارت تعمیر کی گئی ۔
نوگام میں2منزلہ عمارت سیل | قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا شاخسانہ
