سرینگر//پولیس نے سنیچر کونوگام نائک باغ سے ایک عدم شناخت شخص کی لائش برآمد کی ۔نوگام نائک باغ میں سنیچر کی صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں لوگوں نے ایک لاش دیکھی۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام نائک باغ میں ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی ہے جو بظاہر کسی35سالہ مرد کی ہے۔پولیس کے مطابق اْنہوں نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس نے متعلقہ قوانین کے تحت تحقیقاتی کارروائی شروع کی ہے۔