سرینگر// نوگام میں ایک ٹریفک حادثے میں 18سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی ۔نوگام میں ایک تویرا گاڑی نے موٹر سائیکل زیر نمبرJK01AK/3138 پر سوار عرفان اعجاز ولد اعجاز احمد خان ساکن آری باغ نوگام نامی 18سالہ نوجوان کو اپنی زد میں لایا جس کی وجہ سے مذکورہ نوجوان شدید زخمی ہوا ۔اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔عرفان احمد کی لاش جب گھر پہنچائی گئی تو وہاں کرام مچ گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے اور تویرا گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ۔