سرینگر// جموں و کشمیر بینک کی دانست میں یہ بات آئی ہے کہ چند جعلساز بینک میں نوکری کے حوالے سے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے انہیں جعلی آرڈردے رہے ہیں۔بینک عوام الناس کو اس بارے میں خبر دار کر رہا ہے کہ وہ ان جعلسازوں کے چنگل میں نہ آئیں اور کبھی بھی ان نقلی آرڈروس پر بھروسہ نہ کریں۔ بینک میں مختلف اسامیوں کی تقرری کیلئے پہلے ہی اشتہار جاری کیا گیا ہے جس کے لئے جلد ہی ایک شفاف اور مکمل ضوابط کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔ بینک میں تقرری کے حوالے سے کسی جعلی دستاویز کی جانچ کیلئے کسی بھی نزدیکی جے کے بینک آفس سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔