عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کولگام ضلع کے نوپورہ علاقے میں بدھ کو ایک 13 سالہ لڑکے کو پراسرار حالات میں اس کے گھرمیں بے ہوش پایا گیا۔ حکام نے کہاکہ کمسن لڑکا (نام ظاہر نہیں کیا گیا) گھر میں بے ہوش پایا گیا اور اسے فوری طور پر علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا۔ تاہم، وہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔حکام نے بتایاکہ بعد ازاں، لاش کو طبی قانونی اور دیگر ضروری کارروائیوں کیلئے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔