سرینگر //شہر میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نومبر2018 تک 351سڑک حادثات رونما ہوئے جس کے نتیجہ میں 42افراد ہلاک او ر 360زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک میں موجود ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میں 2018میں سڑک کے 351سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں ۔ذرائع نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری میں مختلف نوعیت کے کل 26حادثات رونما ہوئے ہیں جس کے دوران 4افراد کی موت اور 24زخمی ہوئے ہیں۔ فروی میں 30سڑک حادثات کے دوران 2ہلاک 23زخمی ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مارچ میں 26حادثات کے دوران 3ہلاک 45افراد زخمی ہوئے ہیں ،اسی طرح اپریل میں 23حادثات کے دوران 3ہلاک 31زخمی ہوئے۔مئی کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ اس ماہ کے دوران 41 سڑک حادثات کے دوران 5 افراد ہلاک 52زخمی ہوئے ہیں ۔ جون میں 35سڑک حادثات کے دوران 4 افراد ہلاک اور 46زخمی ہوئے ہیں ۔جولائی میں شہر میں پیش آئے 32 مختلف سڑک حادثات کے دوران 4 افراد ہلاک اور 33زخمی ہوئے ہیں ۔اگست میں 29سڑک حادثات کے دوران 3ہلاک 32زخمی ہوئے ہیں ۔ستمبر میں کل 35سڑک حادثات کے دوران 7 افراد ہلاک 27زخمی ہوئے ہیں۔ اکتوبر میں 30سڑک حادثات کے دوران 4ہلاک اور 28زخمی ہوئے ہیں۔ نومبر میں پیش آنے والے 25سڑک حادثات کے دوران 3ہلاک اور 19زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ حادثات تیز رفتاری اور موبائل فون کے استعمال کے دوران پیش آئے ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے حلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہیں ۔ نومبر 2018تک 138820چالان کئے گئے ہیں جن میں 19180کورٹ اور 119640 کمپاونڈ چالان شامل ہیں ۔