بارہمولہ // شمالی قصبہ پٹن کے نولری علاقے میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو نولری پٹن میں علی محمد کمار ولد غلام احمد کمار کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا۔اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ اور پولیس جائے واردات پر پہنچی اور دیگر مکانات کو نقصان سے بچالیا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔