پونچھ//پونچھ ضلع کے علاقے سوجیاں سے تعلق رکھنے والی ایک سترہ سالہ لڑکی کی لاش پونچھ کی مین ندی میں پڑی ہوئی ملی ہے جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔متوفی کی شناخت رسیلا کوثر (17)دختر منیر حسین سکنہ سوجیاںکے طور پر کی گئی ہے جو اس وقت پونچھ قصبہ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس تھی۔ذرائع کے مطابق وہ کل رات اپنے رشتہ دار کے گھر سے نکلی اور لاپتہ ہوگئی اور اس کی لاش ندی میں پڑی ملی۔پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایس ایس پی پونچھ روہت باسکوترا خود ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز احمد اور ایس ایچ او پونچھ ایس ڈی سنگھ کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ ’’ہم نے متوفی لڑکی کی لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور باقاعدہ کارروائی جاری ہے اور تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں‘‘۔