نوشہرہ //نوشہرہ میں قائم کر دہ سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی اسامیاں گزشتہ کئی عرصہ سے خالی ہونے کی وہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے نوشہرہ سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدیدقلت پائی جارہی ہے لیکن جموں وکشمیر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ مریضوں کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر کی اسامی خالی ہونے کیساتھ ساتھ ڈینٹل ڈاکٹر ،بیہوشی کا ماہر،دو اسسٹنٹ سرجنوں کے علاقہ دیگر اسامیا ں بھی خالی پڑی ہوئی ہیں ۔غور طلب ہے کہ نوشہرہ سب ڈویژن میں مذکورہ ہسپتال واحد ایک بڑا طبی ادارہ بھی ہے تاہم اس میں ڈاکٹروں کے علاوہ دیگر عملے کی اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے وسیع علاقہ کی عوام کو ضلع میں قائم کر دہ دیگر ہسپتالوں کیساتھ ساتھ جموں میڈیکل کالج میں بھی دربدر ہونا پڑتا ہے ۔عام لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے ڈاکٹروں کی اسامیاں پُر کرنے کے سلسلہ میں متعلقہ حکام اور اعلیٰ آفیسران سے بھی رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی بھی اسامی پُر نہیں کی جاسکی ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی سب ڈویژن میں قائم سرکاری ہسپتال میں خالی نشستوں کو جلدازجلد پُر کیا جائے تاکہ مشکل وقت میں مریضوں کو بہتر صحت نظام دستیاب ہو سکے ۔