نوشہرہ //نوشہرہ کے ہنجانہ گائوں میں ایک سولہ لڑکا دریا میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا۔سولہ سالہ ورون کمار ولد کھیم راج ساکن ہنجانہ دریا پر نہانے گیاہواتھا جس دوران وہ وہیں غرقآب ہوگیا۔اس دوران اس کے ڈوب جانے کی خبر ملتے ہی پولیس کو بلایاگیا جس نے مقامی لوگوںکی مدد سے اس کی تلاش کی اور بالآخر اس کی لاش برآمد ہوئی ۔بعدازآں قانونی لوازمات پورے کرانے کے بعد اس کی لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپرد کردیاگیا۔