نوشہرہ //حد متارکہ پرنوشہرہ سیکٹر میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیںملی ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی دوپہر ایک بجے نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوڑی ، تڑوئی و کلال میں واقع بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے و خود کار ہتھیاروں سے گولہ باری کی اور یہ سلسلہ دوپہر دو بجے تک جاری رہا۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران بھارتی فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔اس دوران کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔