نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں فوج کی جانب سے کووڈ سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کا اصل مقصد چھوٹے دیہات اورمحلوں میں رہائش پذ یر لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کر نا تھا ۔اس موقعہ پر فوجی آفیسران نے لوگوں کو کورونا وائرس کے دوران سنیٹائزیر کی اہمت کی مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر مکمل طورپر عمل کیا جائے تاکہ وائرس کو دور رکھنے میں مدد مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ سماج میں ماسک کے استعمال کےساتھ ساتھ آپسی دوری کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو مہلوک وائرس سے بچایا جاسکے ۔فوجی ماہرین نے کووڈ کی علامتوں کے سلسلہ میں بھی مکینوں کو جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پر سرپنچ راجل موہن کمار شرما نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔مکینوں و پنچایتی اراکین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ فوج آئند ہ بھی مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دے گی ۔