بارہمولہ //شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے نوشہرہ اوڑی علاقے میں ایک صوفی بزرگ سید سخی ؒ کی درگاہ آگ کی ایک ہولناک واردات میں مکمل طور پر خاکستر ہوئی۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ دوپہر نمودار ہوئی جس نے درگاہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بنیادی طور پر لکڑی سے بنا ہوا ڈھانچہ مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔مقامی لوگوں کی کوششوں کے باوجود، جنہیں بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے بھی مدد فراہم کی، درگاہ کے ڈھانچے کو نہیں بچایا جاسکا۔ تاہم مشترکہ کوششوں سے آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے قابو کرلیا گیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ درگاہ کی تعمیر کئی دہائیاں قبل ہوئی تھی، جو خالصتاً لکڑی سے بنا تھی، جس طرح وادی کے متعدد علاقوں میں صرف لکڑی سے صوفی بزرگوں کی درگاہیں تعمیر کی گئی تھیں۔
نوشہرہ اوڑی میں آگ کی واردات | صوفی بزرگ کی درگاہ مکمل طور خاکستر
