نوشہرہ //جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرہ کے بنگوئی علاقے میں ایک تیزرفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے شخص کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ادھر اُدھمپور ضلع میں جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس کی گاڑی نے 2کمسن راہ چلتے نوجوانوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں راہ گیرلقمہ اجل بن گئے۔پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیپولیس کے مطابق 30سالہ محمد اسلم ولد عبدالعزیز ساکن باہوفورٹ جموں اپنے کنبے کے ساتھ شاہدرہ شریف جارہاتھا جس دوران بگنوئی کے مقام پر وہ دن کا کھانا کھانے کیلئے گاڑی سے اتر کر سڑک کنارے کھڑا تھا کہ اچانک جموں سے پونچھ کی طرف آرہی تیزرفتار سوفٹ گاڑی زیر نمبر JK21D-0935نے اسے ٹکر ماردی جس سے موقعہ پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔اگرچہ اسلم کو جائے حادثہ سے اٹھاکر نزدیکی ہسپتال لایاگیاتاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے سوفٹ گاڑی کو ضبط کرکے اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیاہے جبکہ قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی گئی ہے ۔۔ صوبہ جموں کے اُدھمپور ضلع میں جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس کی گاڑی نے 2کمسن راہ چلتے نوجوانوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں راہ گیرلقمہ اجل بن گئے۔ معلوم ہوا کہ 8سالہ راج کمار اور 13سالہ پنکج نامی دو کمسن نوجوان چنینی کے مقام پر شاہراہ پر معمول کے مطابق چل رہے تھے کہ اسی دوران یہاں سے جنرل ریزرو انجینئرنگ فورس کا ڈمپرگزرا جس نے دونوں کمسن نوجوانوں کو اپنی زد میں لاکر زور دار ٹکر ماردی ۔ معلوم ہوا کہ ڈمپر کی زور دار ٹکر کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقعے پر ہی دم توڑ بیٹھے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر حادثے سے متعلق ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔(مشمولات کے این ایس)