نور آباددیوسر میں آج چنائو عملے کی تربیت ہوگی

کولگام//ضلع کولگام میں پارلیمانی چنائو کے سلسلے میں انتخابی عملے کو 19اپریل کو تربیت فراہم کی جائے گی۔نور آباد میں عملے کو گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام اوردیوسر اسمبلی حلقے کیلئے ڈائٹ کولگام میں تربیت فراہم کی جائے گی۔دونوں مقامات پر پہلے شفٹ کے تحت صبح10بجے تربیتی عمل شروع ہوگا۔