سرینگر//نورا ہسپتال میں کل ایک تقریب پر وادی کے نامور سائیکل سوار محمد اکبر خان کی عزت افرائی کی گئی ۔انہوں نے حال ہی میں نیشنل لیول کی سائیککلنگ میں کئی پوزیشنیں حاصل کی ہیں اور ممبی سے پونا تک 160کلومیٹر کی سخت دوڑجیت لی ۔ان کی عزت افزائی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب پر ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر منظور احمد وگے نے کہا کہ محمد اکبر خان ہماری ریاست کے ایک بڑا ستارہ ہے جس کا سفر حیرت انگیز ہے اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد اکبر نے کھیل میں ریاست کا نام روشن کیا ہے ۔