جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے نوراترا اور نورے کے موقعہ پر ریاست کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے اور ان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ نوراترا اُن لاکھوں یاتریوں کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جو اِن دِنوں شری ماتا ویشنو دیوی جی کی پوتر گپھا کا درشن کرتے ہیں ۔گورنر نے تمام کشمیری پنڈتوں کو اِس موقعہ پر دلی مبارک باد دی جو اس دِن کو نورے کے طور پر مناتے ہیںاور جو نئے سال کی شروعات کے ساتھ ساتھ موسم بہار کی آمد کی خبر لاتا۔ اُنہوں نے دعا کی ہے کہ ریاست میں ان تہواروں کی بدولت لوگوں میں بھائی چارے،امن ، آشتی و ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔ادھرگورنر کے مشیر کے کے شرما نے نوراترا اور نو رے پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں مشیر نے ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی اور کہا کہ یہ دن ریاست کیلئے خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے ۔ مشیر نے خاص طور سے کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد دی جو اس دن کو نورے یعنی نئے سال کی شروعات اور بہار کی آمد کے طور پر مناتے ہیں ۔