راجوری //بدھل کے ترگائیں علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان 18سال بعد پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے واپس وطن پہنچاتاہم اسے پولیس نے آتے ہی گرفتا رکرلیا ۔ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ نثار شاہ ولد مبارک شاہ ساکن ترگائیں بدھل 1999میں حد متارکہ عبور کرکے اُس پار چلاگیا اور وہاں اس نے عسکری تربیت حاصل کی ۔ذرائع نے بتایاکہ وہ پندرہ سولہ سال کی عمر میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر چلاگیاتھا اور تب سے لیکراب تک وہیں رہ رہاتھا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ دو روز قبل وہ نیپال کے راستے واپس اپنے گاﺅںں پہنچا لیکن پولیس نے اطلاع ملتے ہی ایک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ذرائع کاکہناہے کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بدھل میں ایف آئی آر زیر نمبر10/2011 US 2/3 EMICOدرج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ اس نوجوان نے اپنی عسکری تربیت بیچ میں چھوڑ دی اور وہ ایک مزدور کے طور مختلف مقامات پر کام کرنے لگا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی راجوری کی قیادت والی ایک پولیس ٹیم اس نے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ یہ نوجوان عسکری تربیت لینے پاکستانی زیر انتظام کشمیر گیالیکن واپس ہتھیار لیکر نہیں آیا ۔