تھنہ منڈی// تھنہ منڈی کے لاح علاقہ میں ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں موت ہوئی ہے جس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیاہے۔22 سالہ نوجوان جسکی شناخت اعجاز احمد ولد عبدالقیوم کے طور پر ہوئی ہے،کو اتوارکی صبح اپنے گھر لاح میں مردہ پا یا گیا۔ اسکے ورثا نے فوری طور پر تھنہ منڈی پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نڑیر احمد ڈار نے اے ایس آئی محمد ا شرف بٹ کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم کو موقعہ پر روانہ کیا۔پولیس کی ٹیم نے نوجوان کی نعش اپنی تحویل میں لیکر اسے ضلع ہسپتال راجوری پہنچایا جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ بعد میں نعش کو آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے حوالے کردیاگیا ۔ابھی تک نوجوان کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے تاہم پولیس نے دفعہ 174 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔