نوجوان کی دریا میں ڈوبنے سے موت

پونچھ// ضلع پونچھ کے جھلاس گاؤں میں جمعہ کی سہ پہر ایک 15 سالہ لڑکا دریا میں ڈوبنے کے بعد فوت ہوگیا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نوعمر لڑکا پربھ دیال ولد رام شرما اپنے تین دوستوں کے ساتھ نہانے کے لئے گیا تھا اس دوران جب اس نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگائی تو وہی ڈوب گیا جب تک اس کے دوستوں نے دوسرے لوگوں کو مدد کے لئے بلایا تو بہت دیر ہوگئی ،کچھ مقامی لوگ وہاں پہنچے بڑی مشقت کے بعدنوجوان کو نکال کر ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے درہ قرار دیا۔اس دوران پولیس نے بھی کسی درج کر کے کاروائی شروع کرنے کے بعد آخری رسومات کے لئے لعش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔