Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

نوجوان کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 13, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ٹکر سے ایک خاتون شدید زخمی، چھ ماہ کی شیرخوار بچی گر کر ہلاک۔‘‘ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موبائل پر بات کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو اِدھر اُدھرگھوماتے ہوئے ایک دوسری تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کرسڑک پر گرے اور لمحے بھر میں جان کی بازی ہار گئے۔‘‘ اس طرح کے حادثات کی خبریں ہم تقریباً روزانہ ہی اخبار میں پڑھتے ہیں، جن میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار یا سڑکوں پر ریس لگاتے کارسوار نوجوان نے راہ گیروں کو ہلاک و زخمی کردیا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس طرح کے حادثات کے ذمہ دار اکثر و بیشتر نوجوان ہی کیوں ہوتے ہیں؟ آج ہم اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ جب ایک نوجوان لڑکپن سے جوانی میں قدم رکھتا ہے تو اس کے ساتھ سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور کچھ کر دکھانے کے جذبات پروان چڑھنے لگتے ہیں۔
وہ کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو کوئی دوسرا نہ کرسکے۔ خود کو منوانا چاہتے ہیں اُن کی یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ لوگ ان کی طرف دیکھیں تو تعریف کریں۔ یہ سوچ اپنی جگہ ہے لیکن تیز رفتار ی کے ساتھ سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانا کسی بھی طرح صلاحیت کے زمرے میں نہیں آتا، کسی کے گھر کا چراغ بجھا دینا یا کسی کو ساری زندگی کے لیے معذور کر دینا کس قسم کی صلاحیت ہے، پھر قانون کو بھی ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔
موٹر سائیکل سوارنوجوانوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکل کم چلاتے ہیں اوراپنے فن کا مظاہرہ زیادہ کرتے نظر آتے ہیں، بعض اوقات موٹر سائیکل کی ریس لگاتے یا ون ویلنگ کا تماشہ دکھاتے ہوئےٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خود بھی معذور ہوجاتے ہیں یا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ جنون میں وہ ایسا کچھ کر جاتے ہیں، جس کے نقصان کا اُن کو خود ادراک نہیں ہوتا ۔
پھر نوجوانوں کی اکثریت موٹر سائیکل چلاتے وقت کانوں میں ہینڈز فری استعمال کرتے ہیں، ایسا کرکے وہ خود کو ماڈرن سمجھتے ہیں، بعض اوقات وہ موسیقی سننےمیں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ اِردگر د دھیان نہیں دیتے، یوں کسی حادثے کی صورت میں وہ اپنا یا دوسروں کا نقصان کربیٹھتے ہیں۔
یہ بھی توسراسر نوجوانوں کی غلطیاں ہیں۔ لیکن حکام پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اُنہیں صلاحیت دکھانے کےلیےمختلف شعبوں میں مواقع فراہم کرنے اور ایسا سازگار ماحول مہیا کیا جانا چاہیے، جہاں وہ اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں سے مقابلہ کرکے خود کو منوا سکیں۔ مطالعہ کا ذوق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے لائبریری، ورزش کے لئے ہیلتھ کلب، تیراکی کے لئے سوئمنگ پول، گھڑ سواری کے لئے میدان، موٹر سائیکل اور کار ریسنگ کے لئے ریسنگ ٹریک، ریسلنگ، کشتی، کبڈی، جوڈو کراٹے، ٹینس اور کشتی رانی سیکھنے کے مواقع کے علاوہ دیگر تمام کھیل کھیلنے اور انہیں سیکھانے کی سہولیات عام نوجوانوں کو مفت فراہم کرنی چاہئیں۔ 
لیکن یہ تمام سہولیات جن سے مستفید ہونا ایک نوجوان کا حق ہے، اسے حاصل نہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں اسپورٹس کی سہولیات فراہم ضرور کی جاتی ہیں لیکن صرف 5اسٹار ہوٹلوں میں اور ان لوگوں کو جو ان کی لاکھوں روپے سالانہ فیس ادا کرسکتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف غریب نوجوان ان کے خواب ہی دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کی آبادی کا ساٹھ فی صد سے بھی زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، جنہیں اچھی تعلیم و تربیت کےساتھ باعزت روزگار فراہم کرنا بھی بے حد ضروری ہے، تاکہ وہ غلط سمت کا انتخاب نہ کرلیں۔
لیکن آج کے بیشتر نوجوانوں کو اچھی تعلیم و تربیت اور باعزت روزگار میسر ہے اور نہ ہی سازگار ماحول ۔ ارباب اختیار سے ایک گزارش ہے کہ جس طرح وسائل سے محروم عوام کی احساس پروگرام اور دیگر ذرائع سے مالی معاونت کی جارہی ہے، غریب مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ہیلتھ کارڈ دئیے جارہے ہیں۔ غریب عوام کا پیٹ بھرنے کے لئے لنگر خانے کھولے جارہے ہیں بالکل اسی طرح ملک کے تمام شہروں میں کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے غریب نوجوانوں کے لئے فری اسپورٹس کلب بھی بنائے جائیں۔ 
جہاں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے کھیلنے اور سیکھنے کی تمام سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جائیں۔ موٹر سائیکل اور کار ریسنگ کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے محفوظ اور جدید سہولتوں سے آراستہ ریسنگ ٹریک بنائے جائیں۔ اگر نوجوانوں کو مذکورہ سہولیات حاصل ہوجائیں تو وہ سڑکوں پر ون ویلنگ اور کار ریسنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے بجائے محفوظ ریسنگ ٹریک اور کھیل کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے
تازہ ترین
پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل
برصغیر
دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ
برصغیر
انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?