جموں// وزیر خزانہ، تعلیم اور محنت و روز گار سید محمد الطاف بخاری نے نوجوان صنعت کاروں پر زورد یا ہے کہ وہ فیشن بزنس میں وسیع مارکیٹ کی سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت کاری کی صلاحتیں اور ضروری ہُنر کی بدولت و ہ فیشن و بیوٹی بزنس میں اپنا اہم مقام وجود میں لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسی حقیقت کے مد نظر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کے پروگرام شروع کئے ہیں۔وزیر موصوف گاندھی نگر علاقے میں ایک نوجوان صنعت کار کی طرف سے شروع کئے گئے پرسنل کئیر یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نوجوانوں کے ایک گرؤپ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔وزیر موصوقف نے نوجوان صنعتکار کی کاوشوں کی سراہنا کی اور ان کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کے لئے دُعا کی۔