وجے پور//نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری و سابقہ وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے نوجوانوں سے ریاست میں سیاسی استحکام ،اس کی خوشحالی، امن و ترقی کے لئے ایک اہم کردار نبھانے کی تلقین کی۔ایک بیان کے مطابق سلاتھیہ یہاں جمعرات کے روز نیشن کانفرنس میں شامل ہوئے نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔اپنے خطاب میںانہوںنے نوجوانوں کی توانائی کو صیح سمت میں استعمال کرکے انہیں فیصلہ لینے کا موقعہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اس سمت میں بہت کُچھ کیا ہے۔ریاست کی ریاست میں ایک سرگرم رول نبھانے کی امید کا ذکر رکتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں سے آگے آنے اور لوگوں کے مشکلات حل کرنے میں لوگوں کے پاس جانے کی تلقین کی۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے یہ ریاست میں ایک قدرتی انتخاب بن گیا ہے۔انہوں نے نئے کارکنوں سے سماجی۔اقتصادی بدلاﺅ کا ایک حصہ بننے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مشکل ترین دور سے گُذر رہی ہے اور نوجوانوں کو ریاست بی جے پی اور پی ڈی ی کے تباہی کے دور سے باہر نکالنے کےلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی خواہشات اور مانگوں کو پورا کرنے کےلئے نیشنل کانفرنس کی جانب دیکھ رہی ہے۔نئے کارکنوں نے نیشنل کانفرنس کی پالسیوں اور پرگراموں پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کی قیادت ریاست کے مسائل حل کرنے کے اہل ہیں۔انہوں نے پارٹی کو یقین دلایا کہ وہ این سی کو مستحکم بنانے کےلئے کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہیں کریں گے۔نئے کارکنوں کو ضلع صدر یوتھ نیشنل کانفرنس ریاض احمد ملک ،ضلع سیکرٹری این سی سانبہ اوم پرکاش اتری اور ضلع نائب صدر سانبہ وجے سنگھ نے بھی مبارک باد پیش کی۔