ادہم پور //ضلع ادہم پور میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن کی جانب سے مرکزی حکومت کی جانب سے بے روز گار نوجوانوں کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران ’پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ‘کے بارے میں نوجوانوں کو جانکاری فراہم کی گئی ۔ڈی سی دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس پرو گرام کو منعقدہ کرنے کا اصل مقصد ضلع میں کھادی اینڈ وولیج انڈسٹری بورڈ کے تحت جاری اسکیموں کے بارے میں نوجوانوں کا آگاہ کرنا تھا ۔اس بیداری پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور رویندر کمار ،اسٹنٹ ڈائریکٹر / نوڈل آفیسر ’پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام‘جموں وکشمیر انیل کمار ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کے علا وہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ انیل کمارنے نوجوانوں کو ’پریم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام‘ کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس اسکیم کا فائدہ پہنچانے کیلئے کھادی اینڈ وولیج انڈسٹری بورڈ کی جانب سے تربیتی سنٹروں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اپنے خطاب میں ڈی سی ادہم پور نے کھادی اینڈ وولیج انڈسٹری بورڈ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ وہ مذکورہ اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائد پ حاصل کریں ۔