ریاسی//گورنمنٹ ڈگری کالج ساڑھ بگامہور کے ریڈربن کلب نے جے اینڈکے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے ’’نوجوانوں کا امن بحالی میں رول ‘‘ کے موضوع پر سمپوزیم کاانعقاد کیاگیا۔یہ پروگرام عالم یوم نوجوان ۔2017 کے تناظرمیں منعقد کیاگیا ۔اس دوران سمپوزیم میں سب ڈویژن مہورکے مختلف سکولوں کے کل 18طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔اس دوران تقریب کی نظامت کالج پرنسپل جی ڈی سی ساڑھ بگا پروفیسر پی شرما کررہے تھے جبکہ مہمان ذی وقار 59 راشٹریہ رائفلز کے سینئر فوجی عہدیدارتھے۔پروفیسرپی کے شرمانے نوجوانوں پرملک کی ترقی میں اپناکردارنبھانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ امن کی بحالی کیلئے معاشرے میں بیداری عام کرنے کیلئے نوجوان کلیدی رول اداکرسکتے ہیں۔اس دوران عبدالحمیدقاضی، عبدالرشیدشیخ، پروفیسراین کے بھگت اورپروفیسر شفقت احمدودیگران نے خیالات کااظہارکیا۔اس دوران گیسٹ پرفارمنس طارق امتیازنے پیش کی۔اس دوران سمپوزیم میں پیرپنچال پبلک ہائی سکول کی طالبہ شگفتہ کوثر ملک نے اول، جی ڈی سی ساڑھ بگاکے محمدسجادنے دوسرا اور گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول مہور کے شبیراحمدنے تیسرامقام حاصل کیا۔اس دوران سمپوزیم میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ودیگرشرکاء کوتوصیفی اسنادسے نوازاگیا۔اس موقعہ پر عبدالحمیدقاضی ، پروفیسر این کے بھگت اورپروفیسر پونم کیسر نے جری ممبران کارول اداکیا۔اختتام پرشکریہ کی تحریک پروفیسراشرف نواز نوڈل افسرریڈربن کلب اورکالج این ایس پروگرام افسرنے پیش کی۔