کشتواڑ//فوج کی جانب سے نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقعے پیداکرنے کے مقصدسے نواپاچی مڑواہ میں 28 روزہ الیکٹریشن کورس اختتام پذیرہوگیاہے۔یہ کورس 7مارچ کوشروع ہواتھا جس میں نواپاچی اورگردونواح کے 40 نوجوانوں کوالیکٹریشن کاکام سکھایاگیا۔تربیتی کورس کے اختتام پرایک تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں بتایاگیاکہ نوجوانوں کوبااختیاربنانے اوراپنے پیروں پرکھڑاکرنے کے مقصدسے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ نوجوان ہنرمندبن کربہ آسانی بے روزگاری سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔اس دوران تربیت پانے والے نوجوانوں میں اسنادبھی تقسیم کئے گئے۔مقامی لوگوں نے فوج کامقامی نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام کے انعقادکیلئے شکریہ اداکیاہے۔