سمبل//سرینگر۔ بانڈی پورہ شاہراہ پر ننی نارہ سمبل سوناواری میں حادثہ میں دس سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ننی نارہ سمبل میں دس سالہ کمسن بچہ ساحل رحمان ولد عبدل رحمان کلو اپنے دوست کے ساتھ سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر کہیں جارہا تھا کہ تیز رفتار آٹو لوڈ کیرئیر زیر نمبر JK16_4287نے دونوں کمسن بچوں کو شدید ٹکر ماری جس سے ساحل رحمان شدید زخمی ہوگیا ۔ آٹو ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر جے وی سی ہسپتال سرینگر منتقل کیا لیکن اس نے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ایس ایچ او سمبل محبوب اقبال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 58/2017 درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔