پونچھ//’ فرسٹ ونٹر کرکٹ کپ‘ ننگالی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں یونا ٹینڈکرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کر لی ۔28دسمبر 2021کو شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں سے آئی ہوئی 28ٹیموں نے شرکت کی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل یونایٹیڈ کلب نوناں بانڈی اور ننگالی لاین ننگالی کے درمیان کھیلا گیا جہاں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد یونایٹیڈ کلب نے جیت حاصل کر لی ۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور پر بھاجپا ضلع صدر انجینئر محمد رفیق چشتی موجود رہے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کو گیارہ ہزار روپے کی رقم جبکہ ہارنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے کی نقد رقم کے انعامات سے نواز۔انہوں نے فائنل میں شامل تمام کھلاڑوں کی عزت افزائی کی اورکھلاڑیوں سے اپنے خطاب کے دوران منشیات سے دور رہنے اور کھیل کود کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ۔اس موقعہ پر سابقہ سرپنچ ننگالی امیر حسین شاہ کے باشمول نائب سرپنچ ننگالی مختار حسین شاہ، نائب سرپنچ قصبہ منور حسین شاہ خدمت فونڈیشن کے چیرمین عمران شاہ و دیگران موجود رہے۔ جنہوں نے مہمان خصوصی کو شال پہنا کر انکا استقبال کیا اور نوجوانوں کو شعور بیدار کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے انکا شکریہ ادا کیا۔