نمازِ باجماعت صرف حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں: سعودی علماء کونسل

جدہ // سعودی عرب کے سینئر مذہبی سکالروں نے  اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ سعودی عرب میںخانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے بغیر سبھی مساجد میں جمعہ اور دیگر باجماعت نمازوں کی ادائیگی نہ کرنے پر فتویٰ جاری کیا جائیگا۔سینئر سکالروں کی کونسل کی ایک میٹنگ منگل 17مارچ کو منعقد ہوئی جس میں کرونا وائرس کے پھیلتی صورتحال کے پیش نظر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں جمعہ اجتماعات اور دیگر نمازیں باجماعت ادا نہ کی جائیں اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر فتویٰ صادر کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ البتہ یہ کہا گیا کہ صرف خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں با جماعت نماز ادا کی جاسکتی ہے۔