سرینگر//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے زیر تعمیر جہانگیر چوک۔ برزلہ فلائی اؤر، مہجور نگر پُل اور ٹی آر سی میں گریڈ سیپریٹر پروجیکٹوں پر جاری کام کا معائنہ کیا۔وزیر کو بتایا گیا کہ ان پروجیکٹوں پر کام شدو مد سے جاری ہے اور انہیں مقررہ ایام کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ وزیر کو مزید بتایا گیا کہ اس وقت جہانگیر چوک۔ رام باغ فلائی اؤر مکمل شدہ حصہ پر ٹریفک لائٹیں لگائی جارہی ہیں اور کارکن دن رات کام کر کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی کوششیں انجام دے رہے ہیں۔وزیر موصوف نے متعلقہ محکموں کی کوششیں کی سراہنا کی جو ان پروجیکٹوں پر کام کرنے میں جٹے ہوئے ہیں۔ وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فلائی اؤر کے متصل عمارتوں کی دیدہ ذیبی یقینی بنائیں تا کہ فلائی اؤر پر سفر کے دوران مسافروں کو دل خوش ہو۔وزیر موصوف نے فلائی اؤر کے نیچے میکڈم بچھانے کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اس سے قبل وزیر نے مہجور نگر اور گریڈ سیپریٹر ٹی آر سی کا بھی جائیزہ لیا۔ چیف انجنئیر آر اینڈ بی شوکت جیلانی، ڈائریکٹر ای آر اے کشمیر، ایم ڈی جے کے پی سی سی اور دیگر افسران بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔