دل میں بسالے دوست عقیدت رسولؐ کی
شب و روز تُم پہ برسے گی رحمت رسولؐ کی
حق سے کرو محبتیں باطل سے نفرتیں
رکھنا ہمیشہ یاد نصیحت رسولؐ کی
اللہ کا ہے کرم یہی فیضِ رسولؐ ہے
پھیلی ہے دُور دُور تک اُمت رسولؐ کی
پڑھ کر نماز مومنو قسمت سنوار لو
خوش بخت کو ہی ملتی ہے شفقت رسول کی
روزِ جزا میں صرف عقیدت کے عوض میں
تُم پائوگے اے مومنو جنت رسولؐ کی
مایوس دِل کو حوصلہ دیتا ہوں اس طرح
قسمت میں پنچھیؔ تھی نہیں خدمت رسولؐ کی
سردار پنچھیؔ
جیٹھی نگر، مالیر کوٹلہ روڑ، کھنہ پنجاب
موبائل نمبر؛9417091668