دیکھا نہیں اُسے پر
آفتابِ عالم نے بارہا
اُس کی موجودگی کا احساس دلایا
کہا۔۔۔۔۔
کس نے یہ چکر میرے پاوئں میں رکھا
موسموں نے
عجیب اپنی معصومیتیں
بکھیریں۔۔۔۔۔
گلاب ڈالیوں نے خوشبووئںکا نغمہ سنایا
دور وادیوںمیں لے جا کر خوش رنگ تتلیوںسے ملایا
پانیوں نے چلنے کی تحریک دی
برف رتوں کی سوکھی ٹہنیوں نے کچھ سمجھایا بھی۔۔۔
موت نے مہربانی کی آنکھ سے چمکاراپکارا
زندگی نے
ہمکنا مچلنا مرناسکھایا
ہاں دیکھا نہیںاُسے پر
دل نے بارہا گایا،گنگنایا اُسے
سر جھکایا۔۔۔
مولا۔۔۔میرے مولا۔۔۔میرے ربّا
مشتاق مہدی
مدینہ کالونی۔ ملہ باغ حضرت بل سرینگر
فون نمبر9419072053