نظام الدین بٹ پیپلز کانفرنس میں شامل

 سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئرلیڈر نظام الدین بٹ نے سنیچر کے روز پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔وہ پی ڈی پی کی ٹکٹ پر قانون ساز کونسل اور اسمبلی کے رکن بھی رہے ۔وہ کئی برس تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری بھی تھے۔ پارٹی چیئر مین سجاد غنی لون نے ان کااستقبال کیا۔نظام الدین بٹ کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے ، لون نے کہا کہ ان کے اور پارٹی کارکنوں کے لیے نظام الدین بٹ کی گھر واپسیکسی عید سے کم نہیںہے اور وہ تبدیلی کے ایجنڈے کو ترتیب دینے میں پارٹی کی کوششوں کی تکمیل کریں گے ۔انہوں نے کہا بٹ کو ان کے والد کے ساتھ گہرے تعلقات تھے جب وہ بہت چھوٹے تھے ۔نظام الدین بٹ پارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے۔ نظام بٹ نے90کی دہائی میں سیاست سے وقفہ لیا اور صحافت سے وابستہ ہو گئے۔اس کے بعد وہ پی ڈی پی کیساتھ وابستہ ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے  1983 اور 1987 میں پی سی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا ، لیکن ناکامی ہوئی تھی۔