سرینگر//نشیلی ادویات کی روکتھام اور عوامی بیداری پیدا کرنے کےلئے نوجوانوں کے رول کے حوالے سے سنیچر کو سرینگر کے ایس کے ائی سی سی میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔یہ سمینار یوتھ ڈولپمنٹ ایسو سی ایشن نے سیون ٹو کریشنز کے اشتراک سے کیا تھا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ وادی کے کئی تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباءنے شرکت کی ۔اس موقع پر مقرریں نے وادی میں نشیلی ادویات کی پھیلتی وبا اور سماج میں اس کے متعلق لئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طورآگاہی فرام کی۔ اس موقعہ پر مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلباءنے بھی پروگرام کے دوران نشے کی لت کو کم کرنے والے طریقوں کے حوالے سے مختصر طورپر روشنی ڈالی ۔جموں وکشمیر یوتھ ڈولپمنٹ فورم کے صدر ڈاکٹر بلال میرنے نشے کی لت کو سماج سے اُکھاڑنے کا عزم دہراتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم اس وباءکے خلاف آواز اٹھا کر لوگوں کی زندگیوں کے محافظ بن جائیں ۔تقریب پر پولیس کے ڈی ایس پی فیروز یخیا نے بھی نشیلی ادویات کی بڑھتی وباہ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس پرمکمل طورقابو پانے کےلئے سماجی تعاون بھی اہمیت کا حامل ہے ۔اس موقع پر مہمانی خصوصی کے طورپر اپنے فرائض انجام دینے والے آئی ٹی بی پی کے ڈی آئی جی ہرندرپال سنگھ نے کہا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی زمہ داری ہے کہ سکولی بچوں کونشیلی ادویات کے مضر اثرات کے متعلق اگاہی فراہم کریں ۔