بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کی نشاط پارک کی خستہ حالت کے پیش نظر سرکار نے اس پارک کو محکمہ فلوریکلچر کی تحویل میں دے کر تعمیر وتجدید کا آغاز کیا ہے لیکن میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ روڑے اٹکارہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پارک کو مکمل طور پر محکمہ فلوریکلچر کی تحویل میں دیا جائے تاکہ اس قدیم پارک کی شان رفتہ بحال ہو سکے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ پارک پچھلے برسوں کے دوران عدم توجہی کے نتیجے میں خستہ ہوچکی ہے ۔