سرینگر//نسیم باغ حضرت بل کی بیشتر اندرونی اور ذیلی رابط سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت پر مقامی ا?بادی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں کی فوری طور تجدید و مرمت شروع کی جائے۔نسیم باغ حضرت بل کی بیشتر علاقوں کی اندرونی اور ذیلی رابطہ سڑکیں خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں۔ان سڑکوں پر جگہ جگہ تارکول اکھڑ چکا ہے جس وجہ سے سڑک پر بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر سڑکوں پر چلنے پھرنے میں راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گاڑیاں چلانے والوں کو بھی گوناگوں مشکلات درپیش ا?تی ہیں۔سماجی کارکن فرہان کتاب نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ غوثیہ کالونی لین نمبر 2 نسیم باغ حضرت بل کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ اور ناکارہ ہوچکی ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان رابطہ سڑکوں پر تارکول وغیرہ بچھایا جائے تاکہ ا?بادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔