اورنگ آباد// جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو ) کے صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کا وقار بڑھا ہے ۔ مسٹر کمارنے اورنگ آباد ضلع کے گوہ واقع گاندھی میدان میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حمایت یافتہ جے ڈی یو امیدوار مہا بلی سنگھ کے حق میں منعقد ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے ملک کی ترقی کو نئی سمت دی ہے ۔ گذشتہ پانچ سال میں کئی ایسے کام ہوئے ہیں جس سے ملک کاوقار پوری دنیا میں بڑھا ہے ۔ کسانوں کی بہتر ی کیلئے کئی مضبوط قدم اٹھائے گئے ہیں۔ سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگناکرنے کا ہدف مقرر کر کے کام کیاجارہاہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہار کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے کافی کچھ کام کیا ہے ۔ انہوں نے مرکز اور بہار حکومت کے ترقیاتی کاموںکا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی کئی سڑکوں کو نیشنل ہائی وے کا درجہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اورنگ آباد کی سرزمین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ بہار کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں ترقیاتی کام نہیں کئے گئے ہوں ۔ ہر طبقے کی ترقی کیلئے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ جے ڈی یو صدر نے توانائی کے شعبے میں کئے گئے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بجلی کے تار پر کپڑے سکھائے جاتے تھے ، لیک، اب صورتحال بدل گئی ۔ اب شہر سے لیکر گا[؟]ں تک بجلی کی روشنی ہے ۔ لالٹین کا زمانہ ختم ہوچکا ہے ۔ بہار حکومت نے جنگل راج کو ختم کر کے قانون کا راج قائم کیا ہے ۔ بہار میں آج انصاف کے ساتھ ترقی ہورہی ہے ۔ مسٹر کمارنے صوبے میں چل رہے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ بہار کی ترقی میں خواتین کی بھی حصہ داری ہے ۔ بہار میں آج خواتین گھر سے باہر آکر ترقیاتی کاموں میں اپنا تعاون پیش کر رہی ہیں۔ صوبے میں خواتین اختیاری کاری کیلئے کافی کچھ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں کیلئے چلائے جارہے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اب اسکول کالجوں میں لڑکیوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری تجویز کو بھی منظوری عطا کر کے مرکزی حکومت نے ترقی کی رفتار کو بڑھایا ہے ۔ سڑک اور پل تعمیر کے شعبے میں بہار کیلئے مرکزی حکومت نے پچاس ہزار کروڑ کی رقم منظور کی ہے ۔ آج مرکز کے کئی منصوبوں سے غریبوںکے چہرے کھلے ہیں ۔ ہم ایسے وزیراعظم کیلئے آپ کی حمایت مانگنے آئے ہیں۔ یو این آئی