بڈوانی//ماں نرمدا ماں شپرا اور ماں منداکنی ندی کمیشن کے صدر اور کملناتھ حکومت میں وزیرمملکت کا درجہ یافتہ کمپیوٹر بابا نے کہاکہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کو رام مندر کی تعمیرکو یقینی بنانا ہوگا وگرنہ سنت سماج ان کے خلاف ہوجائے گا۔آج دوپہر شجر کاری، ماحولیات تحفظ اور ریت کی غیرقانونی کانکنی کے تعلق سے بڈوانی ضلع ہیڈکوارٹر پہنچے نام دیو داس تیاگی عرف کمپیوٹر بابا نے نریندر مودی حکومت کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پانچ برس ہوگئے اور رام مندر کی تعمیرنہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو آئندہ پانچ برس کے لئے پھر سے اقتدار ملا ہے اور انہیں اب رام مندر کی تعمیرکرانی ہی ہوگی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو سنت سماج ان سے ناراض ہوجائے گا۔کمپیوٹر بابا نے ریت کی غیرقانونی کانکنی روکنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ شیوراج حکومت نے نرمدا ندی کی ریت کی بہت زیادہ غیرقانونی کانکنی ہوئی اور اس بگڑے ہوئے نظام کو سدھارنے کے لئے کملناتھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نرمدا اور اس کی معاون ندیوں میں غیرقانونی کانکنی کسی بھی صورت میں روکی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نرمدا میں غیرقانونی ریت کانکنی روکنے میں ناکام رہی شیوراج حکومت کو اسی مخالفت کے سبب انہوں نے چھوڑا تھا۔کمپیوٹر بابا نے دگوجے سنگھ کو جتانے کے لئے انوشٹھان کرنے کے باوجود کامیابی نہیں ملنے کے سبب ان کی کمزو ر ہوئی شبیہ تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ انہوں نے مسٹر سنگھ کے لئے انوشٹھان ضرور کیا لیکن اوپر والے نے اسے قبول نہیں کیا۔ٹرانسفر صنعت کے تعلق سے اراکین اسمبلی اور وزرا کے پیسے کمانے کے بی جے پی کے الزامات پر مسٹر کمپیوٹر بابا نے کہاکہ ابھی کانگریس حکومت کو اقتدا رمیں آئے کچھ ہی وقت ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی بے چین ہو اٹھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعلی سے ایس آئی آئی قائم کرکے ایک دن میں سات کروڑ پودھے لگانے کا دعوی کرکے بدعنوانی کرنے والوں کی جانچ کرانے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی مانگ کررہے ہیں۔انہوں نے راہل گاندھی کی جگہ کسی دیگر شخص کو صدر بنائے جانے کے تعلق سے کسی کے نام کا مشورہ پیش کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ کانگریس پارٹی سے نہیں ہیں، ان کا کام صرف نرمدا کا تحفظ اور فروغ ہے ۔یو این آئی