نرسنگ کیئر پر قومی کانفرنس کا افتتاح

 سرینگر//گورنر این این ووہرا نے سکمز کے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں کے موضوع پر دو روزہ نیشنل کانفرنس کا افتتاح کیا جس کا اہتمام سکمز نے کیا ۔ کانفرنس میں شرکا¿ کا جو ملک کے مختلف میڈیکل کیئر اداروں سے آئے ہوئے ہیں کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس ایونٹ کی بدولت نرسنگ کے ہنر میں آپسی تجربات سے شرکا¿ مستفید ہوں گے ۔انہوں نے ڈائریکٹر سکمز پروفیسر اے جی آہنگر اور ان کے دیگر ساتھیوں کو کانفرنس کے انعقاد کے لئے سراہا۔گورنر نے کہا کہ طبی نگہداشت تب تک موثر نہیں ہوسکتی جب تک نرسنگ کا شعبہ مضبوط نہ ہو۔ انہوںنے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ ہندوستا ن میں میڈیکل سائنس کے میدان میں تیز تر ترقی کا ذکرکرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ طبی اداروں میں ماہر ڈاکٹروں اور نرسوں بڑی تعداد تعینات کی جانا چاہئے اور اس سلسلے میں بنیادی ڈھانچے کو تعمیرکرنے کی توجہ دینی ہوگی ۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ریاست جموں وکشمیرنے اس سلسلے میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سرکاری و نجی سیکٹروں میں نرسنگ کالج قائم کئے جارہے ہیں اور ان میں سے کچھ اپنا روزمر ہ کا کام انجام دے رہے ہیں ۔صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش جو اس موقعہ پر مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھیں نے نرسنگ کیئر کے شعبے میں اعلیٰ معیار قائم کرنے پر زوردیا۔ پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر ریاض انتو، پرنسپل کالج نرسنگ سکمز ڈاکٹر محمود ہ ریگو، ڈین میڈیکل فیسلٹی سکمز پروفیسر الطاف آر کرمانی، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر سید امین تابش ، نرسنگ سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے اس موقعہ پر نرسنگ سے متعلق اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔کانفرنس کی کنویئنر شگفتہ پروین نے خطبہ استقبالیہ اور آرگنائزر سیکرٹری ریحانہ اخترنے شکریہ کی تحریک پیش کی۔