بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے جیالوجی اینڈ مائننگ محکمہ کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ندی نالوں سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ٹپرضبط کئے۔اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی کمشنربانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اور ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی او اجس قیصربشیرنے محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کی ٹیم کے ہمراہ صدرکوٹ بالا اجس میں پانچ ٹپرزیرنمبراتJK15-1861، JK03C-7830، JK13-7644، JK03C-6470 اورJK01N-1440 کوضبط کیا جن میں ندی نالوں سے غیرقانونی طور برآمد کی گئی ریت باجری لیجائی جارہی تھی۔بانڈی پورہ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں سے غیرقانونی طور ریت اورباجری نکالنے سے گریز کریں۔
ندی نالوں سے ریت بجری کاغیرقانونی اخراج | بانڈی پورہ میں پولیس نے 5ٹپر ضبط کئے
