ندی نالوں سے ریت اور بجری کا غیر قانونی اخراج | بانڈی پورہ میں 7گرفتار ٹریکٹر بھی ضبط

بانڈی پورہ//پولیس نے بانڈی پورہ میں ندی نالوں سے ناجائز طور ریت ،باجری اوربولڈرنکالنے کی پاداش میں سات افراد کوگرفتار کرکے سات ٹریکٹربھی ضبط کئے۔ایس ایس پی بانڈی پورہ محمدزاہد کی ہدایت پرپولیس اسٹیشن آرہ گام اور پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ کے تھانیداروں نے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس کی نگرانی میں نالہ گرورہ آرہ گام اورنالہ مدھومتی سے غیرقانونی طورریت باجری نکالنے والوںپرچھاپہ مارااور سات افراد کو گرفتار کیا۔اس دوران سات ٹریکٹر بھی ضبط کئے گئے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کی ہے جبکہ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں سے غیرقانونی طور ریت باجری اور بولڈر نکالنے سے گریز کیا جائے اور اس کارروائی میں جوبھی پکڑا جائے گااس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔