نجون کنگن میں دلدوز حادثہ | مزدور درخت کے نیچے دب کرلقمہ اجل

کنگن//نجون کنگن میں ایک مزدور درخت کے نیچے دب لقمہ اجل بن گیا۔ نجون کنگن میں محمد یعقوب ساکن وسن کنگن سفیدے کے درخت کو کاٹ رہا تھا ۔جس کے دوران درخت اچانک گرگیا جس کے نتیجے میں مذکورہ مزدور اس کے نیچے دب گیا ۔اس کے سر میں گہری چوٹ آئی  اور اسے فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع ہسپتال کنگن لایا گیا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔ جب مذکورہ مزدور کی لاش اس کے آبادی علاقے وسن لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔