بڈگام// چاڑورہ بڈگام میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گولیوں کے مختصر تبادلے میں ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا،جبکہ چند روز قبل اسلحہ سمیت لاپتہ ہونے والا ایس پی او فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔55آر آر ،سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ ناگم چاڈورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر میوہ باغات کو گھیرے میں لیا۔ اس دوران یہاں گولیاں کا تبادلہ ہوا جو چند منٹ جاری رہا۔اسکے بعد یہاں مکمل سکوت رہا۔اس دوران فوج کو معلوم ہوا کہ یہاں 5روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والا نوجوان جہانگیر احمد موجود ہے، جسے سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی، جس نے ہتھیار پھینک دیئے اور خود کو فورسز کے حوالے کیا۔جہانگیر کی وائرل ویڈیو میں اسے خود سپردگی کرتے ہوئے دیکھا گیا جس نے فوج کو بتایا کہ الطاف فرار ہوگیا۔بعد میں مذکورہ نوجوان کے اسکے چاچا کے حوالے کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے کہا کہ گرفتار ہونے والا جنگجو ایک معروف پتھر باز تھا۔ انہوں نے کہا’’جہانگیر ایس پی او الطاف حسن کا دوست ہے اور الطاف تین دن پہلے2اے کے رائفلیں لیکر فرار ہوگیا تھا,جبکہ جہانگیربھی اسی دن اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا‘‘۔ جہانگیر کے قبضے سے ایک اے کے 47 اور ایک میگزین ملی ہے،اور یہ وہی رائفل ہے جو الطاف کیمپ سے لیکر فرار ہوا تھا ۔