Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

نامور عالم دین مولانا قاسم شاہ بخاری کی برسی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 11, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// انجمن نصرہ الاسلام ،جمعیت ہمدانیہ، انجمن حمایت الاسلام ،حقانی میموریل ٹرسٹ اور نیشنل کانفرنس نے کشمیر کے نامور عالم مولانا محمد قاسم شاہ بخاری کے 22ویں یوم وصال پرانہیں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ انجمن نصرۃ الاسلام نے ایک بیان میں مولانا کی طویل تدریسی ،تعلیمی ، تصنیفی ، تبلیغی اور تفسیری خدمات کو ملت کشمیر کیلئے انتہائی قابل قدر اور بیش بہا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا بخاری کی تصنیفی اور تالیفی خدمات کے سبب ملت انہیں صدیوں تک یاد رکھے گی اور ان کے افکارو علوم سے استفادہ حاصل کرے گی۔بیان میں انجمن نے صدر تنظیم میرواعظ محمد عمر فاروق کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کی تبلیغ واشاعت میں موصوف نے جو رول ادا کیا وہ رہتی دنیا تک قایم رہے گا۔بیان کے مطابق مرحوم کی کوششوں کی بدولت حنفیہ کالج میں دینی تعلیم کے حصول کیلئے سینکڑوں  نوجوان آج زیر تعلیم ہیں ۔انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو، مولانا شوکت حسین کینگ اور مولانا عبدالحق اویسی نے کشمیر کی عظیم علمی شخصیت مولانا محمد قاسم شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف درس و تدریس ، تفسیر حدیث فقہ، سیرت اخلا قیات اور درودواذکار بالخصوص کشمیر کے اولیاء عظام کی روحانی بصیرت پر مبنی خدمات کی علمی و روحانی گرہ کشائی کے کارنامے انجام دیئے اور اس نقطہ عروج پر پہنچایا اس زمانے میں اب محال نظر آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا محمد قاسم شاہ بخاری کے علمی صلاحیتوں و کارناموں کی ایک محتاج تشہر نہیں ہے بلکہ ان کی خدمات مرحوم کے علمی صلاحیتوں و کارناموں کی ایک محتاج تشہیر نہیں ہے ۔ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دینی ، تعلیمی، اور اصلاحی میدانوں میں بیش بہا خدمات انجام دیں ۔ نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی کے آخری لمحہ تک تبلیغ دین اور ملی خدمات انجام دیں ۔انہوں نے کہا موصوف نے حنفیہ عربی کالج کی بھی بنیاد ڈالی جس میں آج تک ریاست کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں نوجوانوںنے علم دین حاصل کیا۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال اور سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، شریف الدین شارق، میاں الطاف احمد ،مبارک گل،چودھری محمد رمضان، محمد اکبر لون اور پیر ذادہ احمد شاہ نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?