سرینگر// کشمیری اور اردو زبانوں کے سرکردہ اور نامور ادیب ،سخنور، ناقد ،ترجمہ کار، فارسی زبان کے معلم، ماہر تعلیم ، مذہبی سکالراور دانشگاہ کشمیر کے سابق پروفیسر مرغوب بانہالی منگل کے روز انتقال کرگئے۔پروفیسر کے قریبی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
وہ 84برس کے تھے۔
پروفیسر مرحوم کم و بیش پچاس سے زیادہ کتابوں کے مصنف ہیں۔
بانہال کے موضع بنکوٹ میں پیدا ہونے والے پروفیسرمرغوب تحصیل ایجوکیشن کے عہدہ پر کچھ عرصہ فایز رہنے کے بعد کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں بطور پروفیسر تعینات ہوئے اور پھر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے کے بعد بحثیت صدر شعبہ کشمیری سبکدوش ہو گئے۔
پروفیسر نے اپنی ساری زندگی علمی اور تحقیقی سر گرمیوں میں گذاری جس کے اعتراف میں اُنہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا ۔
پروفیسر مرغوب بانہالی کے انتقال پر متعدد ادبی ، عملی و سماجی شخصیات اور تنظیموں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی خدمات کو سراہا ہے۔