شوپیان// جنوبی کشمیر کے شوپیان علاقے میں 20روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش اتوار کو نزدیکی نالہ سے برآمد کی گئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نالہ ویشو میں ریشی نگری کے مقام پر ایک نوجوان رئیس احمد میر ولد عبدالمجید ساکن وہیل شوپیان کی لاش برآمد کی گئی ۔مذکورہ نوجوان 20روز قبل لاپتہ ہوا تھا ۔اس حوالے سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔