ٹنگمرگ//نالہ فیروزپورہ سے بونہ گام کنزر تک بجری ،ریت اورپتھرنکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف زمیندارسراپا احتجاج ہیں۔زمینداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالے کی کھدائی سے کم وبیش ایک ہزار کنال آبی زمین کے بنجر بن جانے کا امکان پیدا ہوا ہے۔واضح رہے کہ نالہ فیروزپورہ ٹراوٹ مچھلیوں اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی مشہور نالہ مانا جاتا تھا تاہم گزشتہ کئی برسوں سے اِس کی ہیت ہی بدل گئی ہے ۔حد یہ ہے کہ محکمہ فلڈ کنٹرول نے 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد 14 لاکھ روپئے صرف کرکے جو حفاظتی باندھ تعمیر کیا تھا، اُس کا کہیں نام ونشان تک موجود نہیں ۔عوامی حلقوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔